میری موت

یہ ایک سچا واقعہ ہے۔ اس کہانی کا خاص کردار ایک فرقہ پرست مسلمان ہے۔ وہ مسلمان سرداروں سے ڈرتا ہے اور ان سے نفرت بھی کرتا ہے۔ وہ اپنے پڑوسی سردار پر ذرا بھی بھروسہ نہیں کرتا۔ تقسیم کے وقت جب فسادات ہوتے ہیں تب وہی پڑوسی سردار اس مسلمان کو بچاتا ہے۔۔۔مزید پڑھیں

۳۱ مارچ

اس محبت کی مدت دس مہینے تیس دن ہے۔ یعنی یکم مئی ۵۸ء کو اس کا آغاز ہوا اور ۳۰مارچ ۵۹ء اس کا انجام ہوا۔ اصل میں اس کاانجام مارچ کی آخری تاریخ کو ہونا تھا۔ اس صورت میں حساب سیدھا ہوتا اور محبت کی مدت گیارہ مہینے ہوتی۔ گھپلا اس وجہ سے پیدا ہوا کہ حسن مارچ کو تیس دن کا مہینہ سمجھے ہوئے تھا۔۔۔مزید پڑھیں

آپا

افسانہ ایک ایسی لڑکی کی داستان بیان کرتا ہے جو جلے ہوئے اپلے کی مانند ہے۔ باہر سے راکھ کا ڈھیر مگر اندر چنگاریاں ہیں۔ گھر کے کاموں میں بندھی اسکی زندگی خاموشی سے گزر رہی تھی کہ اسکی پھپو کا بیٹا تصدق انکے یہاں رہنے چلا آیا۔ وہ اسے پسند کرنے لگی اور اسکی فرمائشوں کے مطابق خود کو ڈھالتی چلی گئی۔ مگر جب جیون ساتھی کے انتخاب کی باری آئی تو تصدق نے اسے چھوڑ کر سجو باجی سے شادی کر لی۔۔۔مزید پڑھیں

روپ نگر کی سواریاں

تانگے والا چھدا ہر روز گاوں سے سواریوں کو روپ نگر لے جاتا ہے۔ اس دن منشی رحمت علی کو روپ نگر تحصیل جانا ہوتا ہے، اسلیے وہ صبح ہی تانگے کے اڈے پر آجاتا ہے۔ تانگے میں منشی کے ساتھ دو سواریاں اور سوار ہو جاتی ہیں۔ تانگے میں سوار تینوں سواریاں اور کوچوان چھدا علاقے کے ماضی اور حال کے حالات کو بیان کرتے چلتے ہیں۔۔۔مزید پڑھیں

سوا نیزے پر سورج

شیعہ سنی تفریق پر لکھی ایک علامتی کہانی ہے۔ گھر کے بچے ہر وقت کھیلتے رہتے ہیں۔ وہ اس قدر کھیلتے ہیں کہ ہر کھیل سے عاجز آ جاتے ہیں۔ ابو جی انھیں سونے کے لیے کہتے ہیں لیکن وہ چپکے سے اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔ جہاں وہ سب مل کر شیعہ سنی کی لڑائی کا کھیل کھیلتے ہیں۔۔۔مزید پڑھیں

شکستہ پر

دس برس بعد سمیر اور سشما کی ملاقات ہوئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائی اور ایک روز چپکے سے شادی بھی کر لی۔ ان برسوں میں دور رہ کر دونوں کافی کچھ کھو چکے تھے۔۔۔مزید پڑھیں

بازیافت

اسے بار بار یہ احساس ہو تا کہ کچھ کھو گیا ہے، گم ہو گیا یا چھوٹ گیا ہے، جو بہت ہی اہم تھا۔ وہ کیا شے ہے، وہ کیا ہو سکتا ہے؟ اسے دھندلے دھندلے سے نقوش نظر آتے جو واضح ہو نے سے قبل ہی غائب ہو جاتے۔ مانو رات ایک خواب دیکھا اور جب صبح بیدار ہوکر یاد کرنے کی کوشش کی تو کچھ یاد آیا، دھندلا ۔۔۔مزید پڑھیں

چودھویں کا چاند

فطری مناظر کے پرستار ولسن کی کہانی ہے جو ایک بینک منیجر تھا۔ ولسن ایک مرتبہ جزیرے پر آیا تو چودھویں کے چاند نے اسے اس قدر مسحور و مبہوت کیا کہ اس نے ساری زندگی وہیں بسر کرنے کا ارادہ کر لیا اور بینک کی ملازمت چھوڑ کر گھر بیچ کر مستقل وہیں رہنے لگا۔ لیکن جب قرض خواہوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا تو اس نے ایک دن اپنے جھونپڑے میں آگ لگا لی، جس کی وجہ سے۔۔۔مزید پڑھیں