کٹا ہوا ڈبہ

چند عمر رسیدہ افراد سفر سے متعلق اپنے اپنے تجربات بیان کرتے ہیں۔ ان کی ذو معنی گفتگو سے ہی افسانے کے واقعات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں سے کوئی کہتا ہے آجکل سفر کے کوئی معنی نہ رہے، پہلے تو ایک سفر کرنے میں سلطنتیں بدل جایا کرتی تھیں، بچے جوان،۔۔۔مزید پڑھیں

خون سفید

چیت کامہینہ تھا، لیکن وہ کھلیان جہاں اناج کے سنہرے انبار لگتے تھے، جان بلب مویشیوں کے آرام گاہ بنے ہوئے تھے۔ جن گھروں سے پھاگ اور بسنت کی الاپیں سنائی دیتی تھیں وہاں آج تقدیرکا رونا تھا۔ ساراچوماسہ گزرگیا پانی کی ایک بوند نہ گری۔ جیٹھ میں ایک بارموسلادھارمینہ۔۔۔مزید پڑھیں

جنازہ خوں گشتہ زندگی کا

رجنی کول کی آنکھ اچانک کھل گئی۔ یوں محسوس کیا کہ ابھی کوئی چھوکر گیا ہے، کسی یخ بستہ لب نے سرگوشی کی ہے۔۔۔ ٹھٹھری سی، بےکیف، رست خیز۔۔۔سانسوں میں تھکن، سینے میں جکڑن اور بدن پر کسی لمس کی حدت دشت سکرات میں لے گئی۔۔۔ آہ نیم کش کے ساتھ ایک لمحے کے لئے آنکھیں موند لیں اور پھر آہستہ آہستہ۔۔۔مزید پڑھیں

پالی ہل کی ایک رات

ڈرامے کی شکل مٰیں لکھا گیا ایک ایسا افسانہ ہے جس کے سارے کردار علامتی ہیں۔ افراد خانہ جب عبادت کی تیاری میں مصروف تھا جبھی بارش میں بھیگتا ہوا ایک غیر ملکی جوڑا دروازے پر دستک دیتا ہے اور اندر چلا آتا ہے۔ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ نو وارد کا تعلق ایران سے ہے۔ اس کے بعد۔۔۔مزید پڑھیں

چکر

ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان کے استحصال کی کہانی ہے۔ سیٹھ چھنا مل اپنے منشی چیلا رام کو شدید گرمی میں دسیوں کام بتاتے ہیں۔ چیلا رام دن بھر لو کی شدت اور بھوک پیاس برداشت کرکے جب واپس لوٹتا ہے تو چھنا مل اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہوتے ہیں اور ان کے ایک دوست۔۔۔مزید پڑھیں

انتظار

چند نوجوان کسی کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انتظار کرتے کرتے رات ہو گئی لیکن وہ شخص نہیں آیا یہاں تک کہ وہ سو گئے۔ پھر ان میں سے بعض کو شبہ ہوا کہ جب سب سو گئے تھے تو شاید وہ آیا تھا۔ ایک شخص کہتا ہے کہ یہ تو انجیل کے دلہنوں والا قصہ ہو گیا۔ ایک شخص کہتا ہے کہ۔۔۔مزید پڑھیں