(گھڑی آٹھ بجاتی ہے)
منتظر آدھا گھنٹہ…….. صرف آدھا گھنٹہ اور پھر اس کے بعد …….. یہ ٹن کی آخری آواز دیتی ہوئی گونج کتنی پیاری تھی۔اور …….. اور……..
منتظر کا منطقی وجود…….. اگر وہ نہ آئی …….. یعنی اگر……..
منتظر: کیوں نہ آئے گی…….. ضرور آئے گی(پھیکی ہنسی)…….. یہ اندیشے بالکل فضول ہیں(اپنے آپ کو تسلی دینے کے اندازمیں)اُس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے۔
منطقی وجود: وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا۔۔۔مزید پڑھیں









