آج کا شعر
آج کی حدیث
آج کی قرآنی آیت
کنیز وقت کو نیلام کر دیا سب نے
یہ وہم کیا ہے بڑا کام کر دیا سب نے
کوئی بھی شخص صحت مند کیا نظر آئے
منافرت کا سبق عام کر دیا سب نے۔۔۔مزید پڑھیں
اے محبت زندہ باد
عنفوان شباب میں ہونے والی شدید قسم کی محبت کی کہانی ہے جس میں تہذیبی اور ثفافتی قدروں کے زوال کا نوحہ بھی ہے۔ حویلی کے ماحول میں پرردہ ایک شخص جب شہر میں رہتا ہے تو اپنے اخلاق کی بنا پر چھوٹے بڑے کا ’’بھائی جان‘‘ بن جاتا ہے۔ نسی نام کی ایک لڑکی کے والد جب اس کی پسند کی شادی کرنے پر رضا مند نہیں ہوتے تو دونوں لوگ بھائی جان سے۔۔۔مزید پڑھیں
لوہے کا کمربند
ایک ایسے تاجر کی کہانی، جو تجارت کے لیے دوسرے ملک جاتے ہوئے اپنی بیوی کی کمر کے نچلے حصہ پے لوہے کا کمربند لگا کر چلا جاتا ہے۔ اس کے اس فعل سے بیوی سوچتی ہے کہ وہ اس پر شک کرتا ہے۔ شوہر کے جانے کے بعد وہ ایک گیت کار سے محبت کر بیٹھتی ہے۔ گیت کار اس کا کمربند کھولنے کے لیے کئی ترکیبیں سجھاتا ہے۔ ایک ترکیب کامیاب بھی ہو جاتی ہےکہ تبھی اسے اپنے شوہر کا ایک خط ملتا ہے، جو اس کے ارادوں کو پوری طرح بدل کر رکھ دیتا ہے۔۔۔مزید پڑھیں
پکا گانا
یہ ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے۔ شبو ایک نوجوان لڑکی ہے جو اپنے گھر میں ڈانسنگ سکھاتی ہے۔ باپ ہر وقت کتابوں میں مستغرق رہتے ہیں اور ماں ڈانسنگ پر چیں بجبیں ہوتی ہے۔ شبو کو جب نعیم سے شدید قسم کی محبت ہو جاتی ہے تو ایک دن اچانک شبو کی ماں ہال میں آ جاتی ہیں اور نعیم کو رمبا سکھاتی ہیں اور پھر دھیرے دھیرے نعیم اور شبو کی ماں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔۔۔مزید پڑھیں
اس نے کچھ مجھ سے کہا تھا شاید
جان محمد
انسان کی نفسیاتی پیچیدگیوں اور تہہ در تہہ پوشیدہ شخصیت کو بیان کرتی ہوئی کہانی ہے۔ جان محمد منٹو کے ایام علالت میں ایک مخلص تیماردار کے روپ میں سامنے آیا اور پھر بے تکلفی سے منٹو کے گھر آنے لگا۔ لیکن دراصل وہ منٹو کے پڑوس کی لڑکی شمیم کے چکر میں آتا تھا۔ ایک دن شمیم اور جان محمد گھر سے فرار ہو جاتے ہیں، تب اس کی حقیقت پتا چلتی ہے۔۔۔مزید پڑھیں








