شاہی رقاصہ

ایک ایسی رقاصہ کی داستان جو محل کی زندگی سے اوب کر آزادی کے لیے بے چین رہتی ہے۔ وہ جب بھی باہر نکلتی ہے وہاں لوگوں کو ہنستے گاتے اپنی مرضی کی زندگی گزارتے دیکھتی ہے تو اسے اپنی زندگی سے نفرت ہونے لگتی ہے۔ اسے وہ محل کسی سونے کے پنجرے کی طرح لگتا ہے اور وہ خود کو اس میں قید چڑیا کی طرح تصور کرتی ہے۔۔۔مزید پڑھیں

سلمہ اور سمندر

والدین کی جانب سے بچوں پر بے جا پابندیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی نفسیاتی الجھنوں کو اس کہانی میں پیش کیا گیا ہے۔ معروف وکیل سر عظیم اللہ اپنی بیٹی کے مہاوت کی لڑکی جھنیا سے ملنے پر نہ صرف سخت پابندی عائد کرتے ہیں بلکہ ۔۔۔مزید پڑھیں

جوائے

ترقی نے انسان کو اقتصادی طور پر مضبوط تو بنا دیا ہے لیکن انسانی رشتوں کو کمزور کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو ایک چھت کے نیچے رہنے کے باوجود ایک دوسرے سے لا تعلق ہیں۔ یہاں ہر فرد اکیلا ہے۔ اپنی تنہائی کو دور کرنے کے لیے گھر کے سربراہ نے ایک کتا پال لیا ہے جس کا نام جائے ہے۔ اپنا بیشتر وقت وہ جائے کے ساتھ گزارتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کی روح جائے کے اندر سما گئی ہے اور جائے کی روح اس کے اندر۔۔۔مزید پڑھیں

محبت یا ہلاکت؟

کہانی ایک ایسے شخص کی داستان کو بیان کرتی ہے جو اپنی چچازاد بہن سے بہت محبت کرتا ہے۔ یکبارگی وہ چچازاد بیمار پڑ جاتی ہے اور اسکے علاج کے لیے ایک نوجوان ڈاکٹر آنے لگتا ہے۔ چچازاد ڈاکٹر کی جانب مائل ہونے لگتی ہے اور اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔ اس کے اس فیصلے پر اس کا چچازاد بھائی اپنے رقیب ڈاکٹر کا قتل کر دیتا ہے۔۔۔مزید پڑھیں

ڈاروِن، بندر اور ارتقاء

شیخ جمن اپنے آراستہ و پیراستہ بیڈ روم کی کھڑکی سے نیچے سڑک پر لوگوں کی رینگتی ہوئی بھیڑ دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے مانو وہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں اپنا بیڈروم چوتھی منزل پر بنواکر انہوں نے اچھا ہی کیا، اس سے ایک قسم کی بلندی کا احساس بنا رہتا ہے، اس کے علاوہ یہاں سکون ہے سڑک کا شور پریشان نہیں کرتا۔۔۔مزید پڑھیں

خدا کی قسم

تقسیم کے دوران اپنی جوان اور خوبصورت بیٹی کے گم ہو جانے کے غم میں پاگل ہو گئی ایک عورت کی کہانی۔ اس نے اس عورت کو کئی جگہ اپنی بیٹی کو تلاش کرتےہوئے دیکھا تھا۔ کئی بار اس نے سوچا کہ اسے پاگل خانے میں داخل کرا دے، پر نہ جانے کیا سوچ کر رک گیا تھا۔ ایک روز اس عورت نے ایک بازار میں اپنی بیٹی کو دیکھا، لیکن بیٹی نے ماں کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اسی دن اس شخص نے جب اسے خدا کی قسم کھا کر یقین دلایا کہ اس کی بیٹی مر گئی ہے، تو یہ سنتے ہی وہ بھی وہیں ڈھیر ہو گئی۔۔۔مزید پڑھیں

دو خط

دو دوستوں کی کہانی، جو کالج سے نکلنے کے ایک عرصہ بعد ایک دوسرے کو خط لکھتے ہیں۔ اس درمیان ان دونوں کی شادی ہو چکی ہوتی ہے۔ مگر انہیں جس طرح کے جیون ساتھی ملے ہیں ان سے وہ اس قدر تنگ آ چکے ہیں کہ ان کے پاس ایک دوسرے کے حالات پر ہنسنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔مزید پڑھیں

مہمان داری

یہ ایک جاسوسی قسم کی کہانی ہے۔ دو لڑکیاں ایک پروفیسر کے ساتھ سمندر کے کھنڈر کی سیاحت کے لیے رات کا سفر طے کر دوسرے شہر جاتے ہیں۔ اس شہر میں ان کا قیام ایک مادام کے گھر میں ہوتا ہے لیکن جب اس مادام کی حقیقت کا پتہ چلتا ہے تو حالات دوسرا ہی رخ اختیار کر لیتے ہیں۔۔۔مزید پڑھیں