بچوں کی نفسیات پر مبنی ایک پراثر کہانی ہے۔ عموماً گھر کے بڑے لوگ اپنی مصروفیات اور معاملات میں الجھ کر بچوں کی نفسیاتی کیفیت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کے نتائج بسا اوقات سنگین ہو جاتے ہیں۔ صلاح الدین ملازمت کے۔۔۔مزید پڑھیں
تین مائیں ایک بچہ
کہانی ایک ایسے بچے کی ہے جسے حال ہی میں بمبئی پولس نے برآمد کیا تھا۔ ٹی وی پر جب بچے کے بارے میں خبر چلی تو امیر گھرانوں کی عورتوں نے اس بچے پر اپنا حق جتایا۔ کورٹ میں جب وکیل نے ان سے بچے اور ان کی گزشتہ زندگی سے وابستہ سوال پوچھے تو کسی نے بھی صحیح جواب نہیں دیا۔ مقدمہ ختم ہونے ہی کو تھا کہ ایک بھکارن کورٹ میں حاضر ہوتی ہے اور بچے پر اپنا حق جتاتی ہے۔۔۔مزید پڑھیں
ملن موسموں کی سزا چاہتا ہوں
قیدی کی سرگزشت
افسانہ جیل کے ایسے قیدی کی داستان بیان کرتا ہے جو سیاسی مجرم ہے۔ قید میں باہری دنیا اور گزری ہوئی زندگی کو یاد کرکے وہ اداس ہو جاتا ہے۔ پھر ایک روز اس کے پاس ایک بلی کا بچہ آ جاتا ہے، بلی کا بچہ اسکے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ ایک دن اس قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہوتی ہے اور وہ تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔ صبح جب سنتری اسے دیکھنے آتا ہے تو پاتا ہے کہ قیدی کی ساتھ بلی کا بچہ بھی مرا ہوا ہے۔۔۔مزید پڑھیں
سوکھے ساون
کم عمری میں بیوہ ہونے والی ایک استانی کی نفسیات پر مبنی کہانی ہے۔ اس کی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، لیکن اس کے خوبصورتی کا عالم یہ ہے کہ نہ صرف اس کی شاگردہ اس کے حسن کی تعریف کرتی ہے بلکہ خان صاحب کا رشتہ بھی آتا ہے۔ ایک دن رات میں وہ بارش میں برہنہ ہو کر نہاتی ہے اور خوب رقص کرتی ہے اور پھر تھک کر پھولوں کا ہار سرہانے رکھ کر سو جاتی ہے۔۔۔مزید پڑھیں
دشت تعلق
کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوست سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ان کے درمیان وقفہ وقفہ پر فاصلے آتے رہے ہیں لیکن اس کے دل سے اپنے دوست کی یاد نہیں جاتی۔ پھر ایک دن جب وہ اس کے بڑے بھائی کا تعاقب کرتے ہوئے دوست کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ وہاں دوست سے مل کر اسے احساس ہوتا ہے کہ ان کے درمیان رشتوں کی جو حرارت تھی وہ تو ختم ہو چکی ہے۔۔۔مزید پڑھیں
جیب و گریباں ٹکڑے ٹکڑے دامن کو بھی تار کیا
کیسے کیسے ہم نے اپنی وحشت کا اظہار کیا
طوق و سلاسل ہم نے پہنے خود کو سپرد دار کیا
ہم خود اپنی جان سے گزرے تب تیرا دیدار کیا۔۔۔مزید پڑھیں
دھار
صبح جاگنے کے بعد اس نے حسب معمول شیو کرنا چاہا تو اسے اپنا شیونگ سیٹ جگہ پر نہیں ملا۔ سارا کمرہ دیکھ لیا۔ بچے بھی اس کے کمرے میں نہیں آتے تھے اس کی چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا۔ اسے سخت غصہ آیا۔ جب سے اس کا لڑکا واپس آ گیا تھا اس کا موڈ بے حد خراب رہنے لگا تھا۔ اس نے بیوی کو بلاکر ڈانٹا کہ وہ اس ۔۔۔مزید پڑھیں
غلام گردش
یہ کہانی نوکر اور مالک کے ان رشتوں کو بیان کرتی ہے، جس میں مالک چاہتے ہوئے بھی مصیبت میں گرفتار اپنے نوکر کی مدد نہیں کر پاتا ہے کیونکہ اسے اپنی بدنامی کا ڈر ہوتا ہے۔ مالک بہت ہی مذہبی اور بارسوخ شخص ہے۔ اس کے بڑے بھائی کا گھر اس کے گھر کے سامنے ہے۔ دونوں بھائیوں کے نوکروں کے لیے الگ الگ کوارٹرس ہیں۔۔۔مزید پڑھیں
برمی لڑکی
گیان کی شوٹنگ تھی اس لیے کفایت جلدی سو گیا۔ فلیٹ میں اور کوئی نہیں تھا۔ بیوی بچے راولپنڈی چلے گئے تھے۔ ہمسایوں سے اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ یوں بھی بمبئی میں لوگوں کو اپنے ہمسایوں سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ کفایت نے اکیلے برانڈی کے چار پیگ پیے۔ کھانا کھایا۔ نوکروں کو رخصت کیا اور دروازہ بند کرکے سو گیا۔۔۔مزید پڑھیں







